کوئٹہ میں تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہ نور کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا۔
معاون خصوصی کے مطابق حکومت بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے نجی اسپتال میں مزید ایک ہفتے تک علاج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس کے بعد ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اسپتال کے شعبہ جنرل سرجری یونٹ میں پیش آیا تھا۔ ڈاکٹر ماہ نور کو بچاتے ہوئے اسپتال کا وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی شدید زخمی ہوا تھا، جو کوئٹہ میں زیر علاج رہا جبکہ لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو بعد ازاں کراچی منتقل کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






