ادریس عرف کوڈو کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ایک مخصوص علاقے میں متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران ملزم کو شالیمار روڈ سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے صرف ایک مخصوص علاقے میں مجموعی طور پر 50 وارداتیں کیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف ڈکیتی، چوری، جھپٹا مارنے اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے شالیمار پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی ڈولفن نے اس موقع پر کہا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






