سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پاس کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ میری وزیراعلٰی کے پی سہیل آفریدی سے بات ہو گئی ہے آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہےآپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کر سکتے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے دوٹوک کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہو گا کسی بھی بات چیت کیلئے بانی پی ٹی آئی کوشامل کرنا ضروری ہے اگر 30جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو کے پی میں 3ماہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکا معاہدے میں خطے کے تمام ممالک نے مثبت کردار ادا کیا پاکستان اور قطر کا کردار قابل ستائش ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






