سندر،مراکہ میں5سالہ بچہ گٹرمیں گرکرجاں بحق ہوگیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی
ریسکیوذرائع کے مطابق حسن عامرگلی میں کھیلتےہوئےگٹرمیں گرا،بچےکوگٹرسےنکالالیکن جانبرنہ ہوسکا۔بچےکی میت متعلقہ پولیس کےحوالےکردی۔
ایس پی صدر نےکہا سندرمیں5سالہ بچہ گٹرمیں گرکرجاں بحق،پولیس تحقیقات میں مصروف ہے ۔ نے جائے وقوعہ کا دورہ، اہلخانہ سے تعزیت اور اظہارِ افسوس کیا۔
جاں بحق بچے کے اہلخانہ کی درخواست موصول ہوگئی ۔ قانونی کارروائی کاآغازکردیاگیا۔واقعہ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دار عناصر کیخلاف کارروائی ہوگی،متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کرینگے۔5سالہ بچہ گٹرمیں گرکرجاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افسوسناک واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






