ہائی الرٹ! جلوسوں کے گرد پاک فوج اور رینجرز

لاہور: محرم الحرام کے دوران لاہور کے پانچ بڑے جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حساس مقامات پر پاک فوج اور رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے جبکہ فضائی نگرانی کے لیے ڈرون یونٹس مسلسل مانیٹرنگ کریں گے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل ٹاؤن، شادمان اور پانڈو اسٹریٹ سمیت اہم جلوسوں کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کیا جائے گا۔ جلوسوں کی حفاظت کے لیے پولیس کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چار حصاروں پر مشتمل سکیورٹی نظام نافذ ہوگا، جبکہ حساس عمارتوں اور بلند مقامات کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی براہِ راست نگرانی کی جائے گی، جبکہ ڈرونز کے ذریعے فضائی مانیٹرنگ کا عمل بھی مسلسل جاری رہے گا۔ جلوسوں کے راستوں پر پولیس نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close