پیٹرول اور ڈیزل سستا، مٹی کا تیل مہنگا ہو گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی۔

یہ تبدیلیاں تازہ نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کی گئی ہیں اور آئندہ مدت کے لیے نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close