بری خبر،لاکھوں ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

واپڈا کی نجکاری سے ملک بھر کے لاکھوں ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، جس پر کیسکو ملازمین کا شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی۔

تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں واپڈا کی ممکنہ نجکاری، پر پابندی اور ضروری آلات کی عدم فراہمی کے خلاف کیسکو ملازمین نے شدید احتجاج کیا، ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر کیسکو آفس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی قومی شاہراہ پر پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل چیئرمین اور حاجی غلام یاسین سمیت دیگر قائدین کا کہنا تھا کہ واپڈا جیسے منافع بخش ادارے کی نجکاری کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ملک اور ملازمین دشمنی پر مبنی ہے۔

رہنماؤں نے کہا واپڈا کی نجکاری سے ملک بھر کے لاکھوں ملازمین برطرف اور بے روزگار ہو جائیں گے، جو سراسر ناانصافی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ اسٹاف کو دوران ڈیوٹی ضروری اور حفاظتی آلات فراہم نہیں کیے جا رہے، جس سے ملازمین کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، اگر نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close