جناح سگنل پر کیا ہوا؟ بلاول بھٹو کی گاڑی کا راز سامنے آگیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ای چالان سے محفوظ نہ رہ سکے، کراچی ٹریفک پولیس نے ان کی گاڑی کا چالان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر بی ایف-7776 ڈاکٹر ڈنشا ہوشنگ انکل ساریا کے نام پر رجسٹرڈ ہے، تاہم چالان کے وقت گاڑی بلاول بھٹو زرداری خود چلا رہے تھے۔

ٹریفک پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ 20 فروری کو جناح سگنل پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر گاڑی کا ای چالان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بلاول بھٹو زرداری گاڑی میں بغیر سیٹ بیلٹ موجود تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مذکورہ گاڑی اس سے قبل بھی اوور اسپیڈنگ پر چالان ہو چکی ہے۔ 31 دسمبر 2025 کو بلوچ کالونی پل شاہراہ فیصل پر تیز رفتاری کے باعث اس گاڑی کا چالان کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کراچی میں شاہراہِ بھٹو کی افتتاحی تقریب میں بھی اسی گاڑی میں پہنچے تھے اور وہ خود گاڑی چلا کر تقریب میں آئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close