خیبرپختونخوا کے 48 ہسپتال خراب کارکردگی کے باعث صحت کارڈ سہولت سے خارج

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے میں 48 ہسپتالوں کو صحت کارڈ پینل سے نکال دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سٹیٹ لائف انشورنس کی جانب سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ان ہسپتالوں میں صحت کارڈ سروسز معطل ہونے کی وجہ علاج کی غیر تسلی بخش صورت حال اور سہولیات کی عدم دستیابی کو قرار دیا گیا۔ سٹیٹ لائف انشورنش کی جاری کردہ فہرست میں بنوں، بٹگرام، ،چارسدہ، ڈی آئی خان، ہنگو، ہری پور، کوہاٹ، لوئر دیر، ملاکنڈ، مانسہرہ، مردان، نوشہرہ، پشاور، شانگلہ، صوابی، سوات اور اپر دیر کے نجی ہسپتال شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کارکردگی کے حوالے سے شکایتوں کی وجہ سے نئے ایس او پیز طے کیے گئے تھے جن پر یہ ہسپتال عمل درآمد نہ کرسکے،

اس لیے ان 48 ہسپتالوں میں 6 ماہ کے لیے صحت کارڈ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔

close