پاکستان شدید زلزلے سے لرز اُٹھا، عوا م میں خوف و ہراس چھا گیا

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محفسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت ، سکردو ، جگلوٹ اور استور میں محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ضلع غذر اور گردو نواح میں بھی زلزلے نے درو دیوار ہلادیے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استور سے 26 کلومیٹر دو جنوب میں تھا،زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں محسوس کیے گئے۔

close