ایک دم بڑا دھماکا ہوگا، ایاز صادق کی تہلکہ خیز سیاسی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق سپیکر قومی اسمبلی و مسلم لیگ (ن) ایاز صادق نے ملکی سیاست کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے پیش گوئی کی کہ بہت جلد کچھ ہونے والا ہے، ایک دم بڑا دھماکا ہوگا لیکن اگر ابھی بتا دیا تو اس کے خلاف کام شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ ان ہاو¿ س تبدیلی کیلئے تیار نہیں ہے، ہم حکومت میں آکر نہیں بیٹھنا چاہتے، ہم ملک کی بہتری چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت سے لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں، اگر افواہیں ہیں کہ لوگ نواز شریف سے ملنے جارہے ہیں تو کیوں جارہے ہیں؟ نواز شریف کا ووٹ بینک ٹوٹنے کے کوئی چانسز نہیں ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ پارٹی کی قیادت کون کرے گا، نواز شریف فیصلہ کریں گے، ہوسکتاہے وہ واپس آجائیں، نواز شریف کب واپس آئیں گے یہ اللہ بہتر جانتا ہے۔

close