کنٹینر میں چھپائے گئے 150 کروڑ روپیہ برآمد، مالک کون ہے؟

کانپور، اتر پردی (پی این آئی) ٹیکس حکام نے پرفیوم کے ایک بڑے تاجر کے گھر چھاپہ مار کر کنٹینر میں چھپائے گئے 150 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور ٹیکس حکام نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا۔ پرفیوم کے بڑے تاجر پیوش جین نے ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کیلئے پیسے گھر میں کھڑے کنٹینر میں چھپا رکھے تھے۔ جمعرات کو حکام نے چھاپہ مارا اور کنٹینر میں موجود نقدی دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔

تاجر کے گھر پر کارروائی 24 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور نوٹ گننے والی مشینیں منگوا کر رقم گنی گئی۔ تاجر کے خلاف ٹیکس چوری کے الزام میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

close