گدھی کا دودھ 15 ہزار روپے فی لیٹر، اس میں ایسی خوبی کیا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں گدھی کے دودھ کی فروخت کا کام تیزی سے فروغ پارہا ہے کیونکہ اس کی فی لیٹر قیمت حیرت انگیز طور پر دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ بھارتی ریاست گجرات میں ایک خاص نسل کے گدھے کے باقاعدہ ڈیری فارم قائم کیے گئے ہیں اور ایک لیٹر دودھ تقریباً ساڑھے 15 ہزار پاکستانی روپے میں

فروخت کیا جاتا ہے۔ ہالاری نسل کا یہ گدھا بھارتی گجرات میں ہی پایا جاتا ہے اور یہ گھوڑے سے تھوڑا چھوٹا ہوتا ہےبھارتی حکومت کی جانب سے اس نسل کے گدھے کی فارمنگ کی جارہی ہے اور دیگر ریاستوں میں بھی اس کی افزائش نسل کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ یورپ میں بھی گدھی کے دودھ کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کاسمیٹکس کمپنیاں گدھی کے دودھ سے بنے صابن، کریم اور لوشن وغیرہ فروخت کررہے ہیں جو کہ انسانی جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔۔۔۔

close