اب استاد بننے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ،بی ایڈ کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا اہم فیصلہ کر دیا گیا

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کی جانب سے تدریس کے پیشے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ٹیچنگ کورس بی ایڈ کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق طویل عرصے بعد سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنز کا اجلاس وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت ہوا۔اجلاس میں اراکین کی جانب سے ٹیچنگ کورس بی ایڈ کے لیے عمر کی حد میں اضافے کی تجویز سامنے آئی جس پر شرکا نے مختلف رائے دی۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ علم کے حصول کے لیے عمر کی پابندی نہیں ہونی چاہیے، علم کو عمر کی پابندی سے محدود کرنا درست نہیں۔شرکا کی مشاورت کے بعد اجلاس میں میں بی ایڈ کرنے کے لیے عمر کی حد ختم کرنے اہم فیصلہ کیا گیا، جس پر وزیرِ تعلیم نے کہا کہ اس حوالے سے جلد قانون سازی بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ٹیچنگ کورس بی ایڈ کے لیے عمر کی حد 28 سال مقرر تھی۔معروف سماجی رہنما شہزاد رائے نے فیصلے کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے سے نوجوانوں کی ٹیچنگ شعبے میں آنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔۔۔۔

close