کیا کھانے کے بعد غنودگی اور سستی محسوس ہوتی ہے؟ وجہ اور علاج جانیے

بھاری یا چکنائی سے بھرپور کھانے کے بعد سستی، نیند یا غنودگی محسوس ہونا ایک عام کیفیت ہے، جسے ماہرین “فوڈ کوما” قرار دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق جب انسان زیادہ مقدار میں کاربوہائیڈریٹس یا چکنائی والی غذا کھاتا ہے تو جسم ہاضمے کے عمل کے لیے زیادہ خون معدے کی طرف منتقل کرتا ہے، جس کے نتیجے میں دماغ کو نسبتاً کم توانائی ملتی ہے اور وقتی طور پر سستی یا غنودگی محسوس ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیفیت سے بچنے کے لیے کھانے سے پہلے سلاد یا فائبر سے بھرپور سبزیوں کا استعمال مفید ہے۔

سلاد معدے میں ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، بلڈ شوگر کو اچانک بڑھنے سے روکتا ہے اور جسمانی توانائی کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

گاجر، کھیرا، شملہ مرچ اور دیگر فائبر والی سبزیاں کھانے سے پہلے استعمال کرنے سے نہ صرف فوڈ کوما سے بچاؤ ممکن ہے بلکہ یہ وزن، کولیسٹرول اور مجموعی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close