طالبعلموں کیلئے اہم خبر ، امتحانی نظام میں اہم اصلاحات کی منظوری

آئی بی سی سی کے 184ویں فورم میں امتحانی نظام کو رٹے سے فہم اور تصوراتی جانچ کی طرف منتقل کرنے اور ملک بھر میں امتحانات و اسیسمنٹ میں یکسانیت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئی گریڈنگ پالیسی میں پاسنگ مارکس 40 فیصد مقرر ہوئے اور سندھ، فیڈرل، میرپور آزاد کشمیر، قراقرم، آغا خان اور ضیاء الدین بورڈز میں اس پر عمل شروع ہو گیا ہے۔ میٹرک و انٹر کے سرٹیفکیٹ پر ب فارم یا شناختی کارڈ نمبر لکھا جائے گا۔ پوزیشن ہولڈرز کو اسکالرشپس اور بیرون ملک مواقع ملیں گے اور نمایاں طلبہ کے لیے ونٹر و سمر کیمپس لگیں گے۔ مزید 12 دینی مدارس کی اسناد کو سیکنڈری و ہائر سیکنڈری کے برابر قرار دیا گیا جس سے کل تعداد 26 ہو گئی۔ غیر ملکی بورڈز کے طلبہ کے لیے دو سائنس مضامین پاس کرنے پر سائنس گروپ کی ایکوی ویلنس دی جائے گی۔ تھیوری و پریکٹیکل کے لیے مشترکہ کیلنڈر اور یکساں گائیڈ لائنز بنانے اور ای مارکنگ کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔