پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں طلباء کو سوشل اسکلز سکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے باقاعدہ نصاب بھی جاری کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اسکولوں میں سوشل اسکلز کی تربیت کے لیے باقاعدہ پیریڈز اور عملی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے ذریعے طلباء میں نظم و ضبط، ذمہ داری، تعاون اور مثبت سماجی رویوں کو فروغ دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیم اب صرف کتابوں تک محدود نہیں رہی، مثبت عادات اور سماجی مہارتیں طلباء کو مستقبل میں ذمہ دار، باکردار اور بہتر شہری بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔






