//

بھرتیوں سے متعلق بڑا یوٹرن لے لیا گیا

پنجاب میں سی ٹی آئی بھرتیوں کی پالیسی تبدیل، امیدواروں سے دوبارہ درخواستیں طلب

پنجاب کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج ٹیچنگ انٹرنز (سی ٹی آئی) کی بھرتیوں سے متعلق اپنی سابق پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی بھرتیوں کے لیے دوبارہ درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ نے پہلے کیے گئے اعلان کے برعکس موجودہ سی ٹی آئیز کے کنٹریکٹس بغیر انٹرویو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت تمام خواہشمند امیدواروں کو ازسرِنو درخواستیں جمع کرانا ہوں گی، جبکہ انہیں انٹرویو میں شرکت کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اس فیصلے کے بعد سی ٹی آئی بھرتیوں کا عمل نئی پالیسی کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close