//

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

واشنگٹن (آئی این پی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر رہا ہے اور اس کی نگرانی کے عوض اسے معاوضہ بھی ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کا “سرپرست” بنے گا اور ممکن ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ کو خود ہی چلائے۔

انہوں نے ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ ایرانی قیادت نے توڑ دیا۔ ان کے بقول، گزشتہ رات ایران کو سخت حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جن میں اینٹی ایئرکرافٹ گنز سمیت ان کا بڑا فوجی ساز و سامان تباہ کر دیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران نے دوبارہ ڈرون حملے کیے تو امریکہ اس کا بھرپور اور سخت جواب دے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران ہمیشہ معاہدے توڑ دیتا ہے، اسی لیے اب اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کو اپنے کنٹرول میں رکھے گا اور ممکن ہے کہ اس کا انتظام بھی خود سنبھالے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close