سی ایس ایس 2027 کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا گیا .
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔سی ایس ایس ‘ایم پی ٹی’ کیلئے آن لائن درخواستیں 3 سے 20 اگست وصول کی جائیں گی۔
ایم سی کیوز پر مشتمل ابتدائی اسکریننگ ٹیسٹ 27 ستمبر 2026 کو منعقد ہو گا۔سی ایس ایس تحریری امتحان 2027 کا اشتہار 8 نومبر 2026 کو جاری کیا جائے گا۔
سی ایس ایس تحریری امتحان کیلئے آن لائن درخواستیں 10 سے 25 نومبر تک جمع ہوں گی۔درخواست کی ہارڈ کاپی اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ۔
سی ایس ایس 2027 کا تحریری امتحان 27 جنوری 2027 سے شروع ہو گا۔
امیدوار تازہ ترین معلومات کیلئے ایف پی ایس سی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






