پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3 ستمبر سے پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 372 روپے 03 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 12 مرتبہ کمی اور 18 مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 20 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ بنیادوں پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی۔






