پنجاب میں پولیس ملازمین کے بچوں کیلیے تعلیمی وظیفے کی رقم میں بڑا اضافہ

پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین کے آٹسٹک بچوں کے لیے تعلیمی وظیفے کی رقم میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ وظیفے کی رقم 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کا مقصد ملازمین کے بچوں کو بہتر تعلیمی اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔