پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں یکم ستمبر 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 686 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 629 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 717 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 428 ڈالر پر آگیا۔ اسی طرح عالمی سطح پر چاندی کی قیمت میں 50 سینٹ کی کمی ہوئی اور فی اونس قیمت 66.50 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔






