آج ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیا ہونگی ؟ جانئے

پاکستان میں آج 28 اگست کو پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں نافذ کر دی گئی ہیں۔

 

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کمی کی گئی ہے اور یہ اب 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 11 بار کمی اور 15 بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 بار کم اور 18 بار بڑھائی گئی ہے۔

 

وزارت کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔