دھرم پورہ پل پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی موٹر سائیکل سواروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
واقعے کے بعد ٹریفک پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ حادثے کا شکار موٹر سائیکل اور ٹرالر کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیزاری نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔






