سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی،فی تولہ ریٹ جان کر حیران رہ جائیں گے

*سونے کی قیمت میں دو دن بعد پھر کمی، فی تولہ 3700 روپے سستا*

 

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت دو دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر گر گئی۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا *3700 روپے* کم ہو کر *4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے* پر آ گیا۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت *3172 روپے* کی کمی سے *3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے* ہو گئی۔

 

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی *186 روپے* سستی ہو کر *6800 روپے* پر بند ہوئی۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت گری۔ فی اونس سونا *37 ڈالر* کم ہو کر *4358 ڈالر* پر ٹریڈ کر رہا ہے۔