ایرانی آرمی چیف کی خلیجی ممالک کو بڑی وارننگ جاری

تہران: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی افواج کو کسی بھی قسم کی سہولت یا معاونت فراہم کرنا ایران کے خلاف جنگ میں براہِ راست شرکت تصور کیا جائے گا۔

 

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق جنرل عبداللہی نے ان ممالک کے دعوؤں کو مسترد کر دیا جو کہتے ہیں ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا “ایرانی انٹیلی جنس کی نظروں سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے، ہماری نظر ہر سرگرمی پر ہے”۔

 

ان کا کہنا تھا کہ خلیجی اڈوں پر امریکی جنگی اور خصوصاً فضا میں ایندھن بھرنے والے طیاروں کی بڑی تعداد میں موجودگی میزبان ممالک کی اجازت اور علم کے بغیر ممکن نہیں۔

 

میجر جنرل علی عبداللہی نے واضح کیا کہ امریکا کو لاجسٹک یا کسی بھی قسم کی عسکری معاونت دینے والے ممالک کو واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست عسکری شراکت دار سمجھا جائے گا اور اس کے نتائج کی ذمہ داری بھی انہی پر ہوگی۔