ایرانی سفارت کاروں کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے پر کرارا جواب

تہران: ایرانی سفارتکاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دینے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

 

بھارت میں ایرانی قونصل خانے نے جوابی بیان میں مبینہ طور پر کیلیفورنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ امریکا میں ایرانی تارکینِ وطن کی سب سے بڑی آبادی لاس اینجلس میں مقیم ہے۔

 

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نقشہ شیئر کیا جس پر ’نیا امریکی علاقہ‘ لکھا تھا۔ نقشے میں خلیج فارس کے داخلی راستے پر ایران اور عمان کے درمیان واقع اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے گرد دائرہ بنایا گیا تھا۔

 

اوول آفس میں صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ امریکا اس کا کنٹرول رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا “ہم اسے ناکہ بندی کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں، اور مجھے اسے ایک علاقہ قرار دینے کا خیال پسند ہے”۔