اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔
وزیراعظم سے ملاقات میں ایندھن کی قیمتوں اور ریلیف کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے وزیر پیٹرولیم کو کراچی جا کر مقامی آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے اور مقامی طور پر تیار ہونے والے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی زیادہ تر مقدار مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتی ہے، اس لیے عوام تک قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچانے کے لیے ریفائنریز سے بات چیت جلد مکمل کی جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جس قدر ممکن ہو پیٹرولیم مصنوعات خصوصاً ڈیزل کی قیمتوں میں سستے داموں فوری ریلیف عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوش جاری رکپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف سے متعلق وزیراعظم کے اہم احکامات جاری






