آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیا چل رہی ہیں؟ عوام کیلئے بری خبر

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتیں 14 اگست 2026 سے رات 12 بجے نافذ ہوں گی۔

وزارت توانائی نے اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور قیمتیں برقرار رہیں گی۔