اسلام آباد میں گرفتار غیرملکیوں کے تفتیش کے دوران اہم انکشافات

اسلام آباد میں گرفتار غیرملکی شہریوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گرفتار غیرملکیوں نے ایک رجسٹرڈ کمپنی کی آڑ میں غیرقانونی سرگرمیاں کیں۔ ملزمان فحش مواد کی تیاری اور آن لائن فروخت کے دھندے میں ملوث نکلے ہیں۔

چھاپے کے دوران ڈیجیٹل شواہد اور غیرملکی ایجنسیوں سے متعلق سامان برآمد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ویتنام کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کی وردیاں اور مہریں بھی ملی ہیں۔

این سی آئی اے نے 138 غیرملکی ملزمان کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے آئی ٹی بزنس کے لیے ایس ای سی پی میں کمپنی رجسٹرڈ کروائی تھی اور کمپنی رجسٹریشن کی آڑ میں فحش مواد کی فروخت سمیت سائبر جرائم میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے بھی 258 غیرملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔