آٹے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

لاہور (آن لائن) مہنگائی کے ستائے شہریوں کو ایک اور جھٹکا، لاہور سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائن آٹے کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد آٹا 122 روپے سے بڑھ کر 137 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

فلور ملز سے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی 1800 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے ہوگئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہی تھیلا مزید مہنگا ہوکر 2050 روپے تک فروخت ہونے لگا ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں پر مزید مالی بوجھ پڑ گیا ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں نے عام صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔