اسلام آباد: حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر عوام کو ریلیف دیتے ہوئے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی سرکاری قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام وزن والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 5 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی یہ نئی قیمتیں یکم جولائی سے پورے مہینے کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






