شہر میں ایل پی جی کے نرخوں میں اضافہ شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 440 روپے سے 510 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ حکومتی سطح پر اس کا مقررہ ریٹ 308 روپے فی کلو بتایا گیا ہے۔
مہنگائی کے باعث شہریوں نے شکایت کی ہے کہ وہ مجبوری کے تحت مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر فوری طور پر کنٹرول کیا جائے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






