اہم رکنِ قومی اسمبلی ن لیگ میں شامل

 ساہیوال سے آزادحیثیت سے منتخب ہونےوالے قومی اسمبلی کے رکن چوہدری عثمان علی نے مسلم لیگ ن میں شمولت اختیار کرلی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی کی ملاقات ہوئی، جس کے دوران  وزیراعظم کی جانب سے چوہدری عثمان علی کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دی گئی۔

اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔