سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت کیا ؟ جانیں

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا514روپے بڑھکر 2 لاکھ 90 ہزار 280 روپے کا ہوگیا۔

اس سے قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا6ڈالر مہنگا ہو کر3224 ڈالر کا ہوگیا۔