فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر کتنی ہو گئی؟

کراچی(آئی این پی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہفتے کوکمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہوکر ایک لاکھ84 ہزار414 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہوکر 1981 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close