سونے کی قیمتوں میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمتوں میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی۔۔۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے ہوگیاہے ۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 16 ڈالر بڑھ کر 1805 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

close