ڈالر پھر کتنا مہنگا ہو گیا؟ ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ جب بھی معیشت تھوڑا سنبھلتی ہے تو ڈالر اوپر چلا جاتا ہے جس کے باعث ادائیگیاں کرنے کیلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑتا ہے۔ وزیر اعظم نے آج ہی یہ بیان دیا ہے اور آج ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 180 روپے ہو گئی ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ رہا اور دن کے اختتام پر اس کی قدر تین پیسے کمی کے ساتھ 178 روپے 12 پیسے پر آگئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے سے 180 روپے ہوئی ہے۔

close