سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، مزید کتنا مہنگا ہو گیا؟

کراچی (پی این آئی)سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، مزید کتنا مہنگا ہو گیا؟۔۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 643 روپے بڑھ کر ایک لاکھ سات ہزار 896 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 21 ڈالر بڑھ کر 1809 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

close