سونے کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گئی؟ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(پی این آئی )سونے کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گئی؟ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔ ملک بھر میں فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے

جبکہ 10 گرام سونا 1629 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کم ہوکر بعد 1863 ڈالر ہوگئی ہے۔

close