سونے کی قیمتوں میں ایکساتھ کتنے ہزا ر روپے کی کمی ہو گئی؟خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) سونا سستا ہو گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کمی ۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہونے لگے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کمی آگئی۔ خالص 24 قیرا ط فی تولہ سونے کی قیمت90 ہزار 200 روپے مقرر

کردی گئی ہے۔ جبکہ 22قیراط سونے کی قیمت 84 ہزار 516 روپے پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا ، جس کے بعد فی انس سونے کی قیمت 1627 ڈالر پر آگئی۔ یاد رہے اس سے قبل خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کرونا وائرس کے سٹاک مارکیٹ کے بعد گولڈ مارکیٹ پر اثرات مرتب ہونے سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت جلد ایک لاکھ روپے ہوجائے گی،24 فروری کو فی تولہ سونے کی قیمت2 ہزار روپے اضافے سے 96 ہزار300 روپے ہو گئی تھی ۔صدر سندھ صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالرکے بڑے اضافے سے 1684ڈالر فی اونس پرپہنچ گیا تھا پاکستان میں10 گرام سونے کی قیمت1715 روپے اضافے سے82 ہزار 562 روپے ہو گیا تھا ۔ اسی طرح فی تولہ سونا 96 ہزار300 روپے پر پہنچ گیا ۔ صدر سندھ صرافہ مارکیٹ حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 1700 ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ صورتحال یہی رہی تو سونا 1لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچ جائیگا۔ تاہم اس کے اثرات الٹ ثابت ہوئے اور سونے کی قیمت میں حیرات انگیر کمی آگئی ، جس کے مطابق سونا 2100 روپے سستا ہونے کے بعد 90 ہزار 200 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا ہے۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 1627 ڈالر فی ا ونس پر آچکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close