کتنے فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت سے مطمئن ہیں؟ گیلپ سروے کی تازہ ترین رپورٹ جاری ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)گیلپ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی بارے سروے رپورٹ جاری کردی۔گیلپ سروے کے مطا بق پنجاب کے 46 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی خراب ہے جبکہ 31 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی اچھی ہے۔ سندھ کے 62فیصد کی رائے میں وزیر

اعلیٰ سندھ کی کارکردگی خراب ہے جبکہ11 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی اچھی ہے۔ کے پی کے 53 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ کے پی کی کارکردگی اچھی، 26 فیصد کی رائے میں خراب ہے، بلوچستان کے 7 فیصد کی رائے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی اچھی ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ،32 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،59 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے، 22 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر ہے۔سروے کے مطابق 3 میں سے 2 پاکستانی پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،3 میں سے صرف 1 پاکستانی پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔گیلپ سروے کے مطابق 62 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک غلط سمت میں جا رہا ہے،35 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے،سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست 2018 میں 34 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ملک کی سمت غلط تھی ۔سروے رپورٹ کے مطابق سندھ کے 16 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،بلوچستان کے 13 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،پنجاب کے 34 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،خیبر پختونخوا کے 64 فیصد عوام وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔سروے رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ 5 میں سے 3 پاکستانیوں کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے خراب ہے،5 میں سے 1 پاکستانی کی رائے میں پی ٹی آئی حکومت ماضی کی حکومت سے بہتر ہے،پی ٹی آئی کے 20 فیصد سپورٹرز وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،70 فیصد مرد اور 60 فیصد خواتین وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،30 سال سے کم 66 فیصد افراد پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے مطمئن نہیں۔سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 7 فیصدعوام نے جام کمال کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی،بلوچستان کے 77 فیصد عوام نے جام کمال کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی، کے پی کے 53 فیصد عوام نے وزیر اعلیٰ کے پی کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی،پنجاب کے 31 فیصدعوام نے عثمان بزدار کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی،پنجاب کے 46 فیصدعوام نے عثمان بزدار کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی،سندھ کے 12 فیصد عوام نے مراد علی شاہ کی کارکردگی کی مثبت ریٹنگ کی،سندھ کے 62 فیصد عوام نے مراد علی شاہ کی کارکردگی کی منفی ریٹنگ کی۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق پی ٹی آئی کے 73 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے،پی ٹی آئی کے 26 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت درست نہیں،مسلم لیگ ن کے 25 فیصد اورپی پی پی کے 10 فیصد کی رائے میں ملک کی سمت درست ہے،مسلم لیگ ن کے 75 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت غلط ہے،پی پی پی کے 89 فیصد سپورٹرز کی رائے میں ملک کی سمت غلط ہے۔

close