آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے 1کا تعلق میرپور، 3کا بھمبراور 2کا کوٹلی سے ہے، 8مریض صحتیاب ہوئے اور177افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

آزادکشمیرمیں اب تک318940افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34527افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33747افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ39مریض زیر علاج ہیں 741مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،22کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے39مریضوں میں سے30مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ9مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔

close