سعودی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کی جانب سے ایسے غیر ملکی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو مختلف شعبوں میں ہنر مند ہیں لیکن اب شہریت کے مستحق لوگوں میں ایک اور طرح کے شہریوں کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی رکن ڈاکٹر لطیفہ الشعلان کے مطابق ہنر مند افراد کے علاوہ ان لوگوں کو بھی مملکت کی شہریت دی جائے گی۔

جن کی والدہ سعودی شہری ہیں لیکن ان لوگوں کو حکومتی شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی شہریت دینے سے نسل پرستانہ رویوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور اس رجحان میں کمی آئے گی۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہنر مند افراد کو مملکت کی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔ شاہی فرمان کے مطابق مذہب، طب، سائنس، ثقافت، کھیل، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے پیشہ ور لوگوں کو سعودی عرب کی شہریت دی جائے۔

close