آزاد جموں و کشمیر کا74 واں یوم تاسیس،سپریم کورٹ میرپورکے سبزہ زار میں تقریب،چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی

میرپور(پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر کے74 ویں یوم تاسیس کے موقع پرسپریم کورٹ میرپورکے سبزہ زار پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔آزادجموں وکشمیرکے چیف جسٹس جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پرچم کشائی کی تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ نسیم، سپریم کورٹ کے جج جسٹس راجہ رضا علی خان،چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا، جسٹس (ر) چوہدری جہانداد خان،کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری رقیب خان، ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین، ڈپٹی کمشنر بدرمنیر،ایس پی راجہ اظہراقبال،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بابرعلی خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سہیل قیصر،صدرڈسٹرکٹ بارمسعود اے شیخ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارمحمدشہزاد چوہدری ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ انعام اللہ خان،رجسٹرار سپریم کورٹ شیخ راشد مجید، سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار مظہر اقبال،سٹاف آفیسر سپریم کورٹ امجدمحمود،چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ، حاجی منصف داد ایڈووکیٹ،حاجی انور ایڈووکیٹ،

یونس طاہرایڈووکیٹ، راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ،راجہ خالد محمود ایڈووکیٹ کے علاوہ وکلاء نے کثیرتعدا دمیں شرکت کی۔۔۔

close