آزاد کشمیر ،ایل اے 3-ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کوبڑی فتح مل گئی

مظفر آباد(پی این آئی) آزاد کشمیر ،ایل اے 3-ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کوبڑی فتح مل گئی۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے ایل اے 3 میرپور کی سیٹ ضمنی انتخاب میں اپنے نام کرلی ہے۔ایل اے 3 کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود نے خالی کی تھی۔

 

 

ایل اے 3 میر پور کے 147 میں پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یاسر سلطان 20142 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری سعید 11608ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔جیتنے والے امیدوار یاسر سلطان صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے بیٹے ہیں۔

close