ہاٹ اسپاٹ سے انٹرنیٹ چلانا کتنا محفوظ؟ ڈیٹا ہیکنگ سے متعلق اہم حقیقت

*ہاٹ اسپاٹ سے انٹرنیٹ چلانا کتنا محفوظ ہے؟*

 

سفر کے دوران یا جہاں وائی فائی دستیاب نہ ہو، اسمارٹ فون کو ہاٹ اسپاٹ بنا کر لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز کو انٹرنیٹ سے جوڑا جا سکتا ہے، جس کے لیے 4G یا 5G کنکشن ضروری ہے۔ لیکن کیا یہ محفوظ ہے؟

 

ماہرین کے مطابق اپنا ذاتی ہاٹ اسپاٹ پبلک وائی فائی سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس پر کنٹرول آپ کے پاس ہوتا ہے۔ آپ خود پاس ورڈ مقرر کرتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ کون کنیکٹ ہوگا، جبکہ پبلک نیٹ ورک پر یہ معلوم کرنا مشکل ہوتا ہے کہ کون جڑا ہے اور ڈیٹا کتنا محفوظ ہے۔

 

*خطرہ کب بڑھتا ہے؟*

جب پاس ورڈ بہت آسان ہو یا بالکل نہ ہو۔ بغیر پاس ورڈ کے ہاٹ اسپاٹ سے کوئی بھی جڑ سکتا ہے جس سے ڈیٹا اور سکیورٹی خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

 

*محفوظ استعمال کے لیے احتیاطیں:*

– مضبوط اور منفرد پاس ورڈ رکھیں، بغیر پاس ورڈ کے استعمال نہ کریں

– صرف قابل اعتماد ڈیوائسز کو کنیکٹ کریں

– ضرورت ختم ہونے پر ہاٹ اسپاٹ بند کردیں

– حساس اکاؤنٹس کے لیے غیر محفوظ نیٹ ورک سے گریز کریں

 

آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں میں ہاٹ اسپاٹ WPA جیسے سکیورٹی پروٹوکول استعمال کرتے ہیں جو ڈیٹا کو انکرپٹ کرتے ہیں۔ مختصر یہ کہ ہاٹ اسپاٹ خود خطرناک نہیں، اس کی سکیورٹی آپ کے استعمال کے طریقے پر منحصر ہے۔