*بجلی مہنگی ہونے کا امکان*
کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ اتھارٹی آج درخواست پر سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جس کی لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔
گزشتہ ماہ بجلی کی پیداوار کا ذریعہ:
پانی سے 37.84 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.88 فیصد، درآمدی کوئلے سے 15.59 فیصد، فرنس آئل سے 2.15 فیصد، مقامی گیس سے 7.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔






