حوثی باغیوں کے حملے کا خطرہ، سعودی عرب میں دو مرتبہ الرٹ جاری

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو مسلسل خطرات کا سامنا ہے، سعودی سول ڈیفنس نے ایک ہی رات میں دو مرتبہ خطرے کے الرٹ جاری کیے، تاہم خطرہ ٹلنے کے بعد دونوں الرٹس واپس لے لیے گئے۔

جمعے کی رات دارالحکومت ریاض سمیت جدہ، الخرج، طائف اور جازان میں خطرے کے الرٹ جاری کیے گئے تھے۔ سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی پیغام یا معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

حالات کشیدہ ہونے کے باعث سعودی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔